پاکستان

نانا کرتے کرتے علامہ ساجد نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو تکفیری تسلیم کرلیا

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعیت علمائے اسلامکے قائد مولانا فضل الرحمان کو تکفیری تسلیم کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کا قرعہ جے یو آئی کے امیدوار کے نام نکلنے پر اسلامی تحریک نے متحدہ اپوزیشن کا بائیکاٹ کردیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے ان کی جماعت نے بالآخر مولانا فضل الرحمان کو تکفیری تسلیم کر ہی لیا۔ واضح ہے کہ تمام شیعہ جماعتیں بشمول مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، جعفریہ الائنس، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی، اصغریہ آرگنائزیشن سمیت تمام ادارے پہلے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو تکفیریوں کا سرپرست تصور کرتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button