سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مکہ مکرمہ میں ایک مسجد منہدم

27 جون, 2015 00:00

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سیکورٹی فورس نے مکہ مکرمہ میں ایک مسجد کو اس میں موجود سامان اور مقدس کتابوں سمیت منہدم کردیا۔

المرصد ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ المعیصم محلے کے رہنے والے جب نماز ظہر کے لئے مسجد پہنچے، تو مسجد اور اس کے میناروں کو منہدم اور قرآن کریم کے پاروں زمین پر پھیلا ہوا پایا۔

مکہ مکرمہ کے المعیصم محلے کے رہنے والوں نے ماہ رمضان میں پیش آنے والے اس واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی۔

6:56 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔