مشرق وسطی

بحرین میں آمریت کے خلاف عوام کے مظاہرے جاری

سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کے باوجود، بحرینی عوام اپنے پر امن مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے جمعے کی رات بھی آمریت مخالف مظاہرے جاری رکھے۔ مظاہرین آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ النویدرات میں ہونے والے مظاہرے میں ایسے پلے کارڈ دکھائی دے رہے تھے جن پر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کی ناجائز حکومت کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے برسائے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے تشدد آمیز اقدامات کے نتیجے میں متعدد بحرینی شہری زخمی ہوگئے۔ بحرینی عوام کا کہنا ہےکہ وہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد اور وحشیانہ اقدامات کے باوجود،فروری دو ہزار گیارہ سے شروع ہونے والے نقلابی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سن دو ہزار گیارہ سے اب تک آل خلیفہ کے سیکورٹی اہل کاروں کے تشدد کے نتیجے میں، دسیوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button