مشرق وسطی

بحرین میں پر امن مظاہرہ، سیکورٹی افواج کا تشدد

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
الولو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین، بحرین کے آمریت مخالف رہنما اور جمعیت الوفاق ملی نامی پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ مظاہرہ بحرین کے المصلی نامی علاقے میں پر امن طریقے سے ہو رہا تھا کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہل کاروں نے جنہیں سعودی فوجیوں کی حمایت حاصل ہے، علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر مظاہرین کو پرتشدد طریقے سے منتشر کرنے کی کوشش کی۔شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسوگیس گولے پھینکے، لاٹھی چارج کیا اور بعد ازاں ربر کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد روزہ دار مظاہرین زخمی ہوگئے۔ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے عوام، خاندانی آمریت کے خاتمے اور عوام کی منتخب کردہ ایک جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button