یمنی فوج کےسعودی فوجی ٹھکانوں پر حملے

26 جون, 2015 00:00

یمنی فوج اور عوامی تحریک انصار اللہ نے نجران اور جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل برسائے ہیں- رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے نجران علاقے میں دو فوجی ٹھکانوں پر بیس بار میزائل حملہ کیا- جیزان میں چار سعودی فوجی ٹھکانوں کو یمنی فوج اور انصارللہ کے جوانوں نے اڑسٹھ بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا- ان حملوں کے نتیجے میں یہ تمام فوجی ٹھکانے تباہ ہو گئے اور سعودی فوجی ان علاقوں سے فرار ہو گئے- یمنی فوج نے ملحمہ، بیضا اور سلعہ فوجی ٹھکانوں پر تیئیس کاتیوشا میزائل برسائے-

7:45 صبح اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔