مجلس وحدت مسلمین بلوچستان (شمالی) کے انٹرا پارٹی انتخابات، علامہ علی حسنین حسینی صوبائی صدر منتخب

06 اکتوبر, 2026 09:56

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) صوبہ بلوچستان (شمالی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں علامہ علی حسنین حسینی بھاری اکثریت سے نئے صوبائی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ تنظیم کے اندرونی انتخابات کا یہ اہم مرحلہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی نمائندوں، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی کی براہِ راست نگرانی میں خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان بھی مرکزی قیادت کی جانب سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ مراد جمالی میں مسجد اور امام بارگاہ پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے، مولانا سہیل اکبر شیرازی

انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد نو منتخب صوبائی صدر علامہ علی حسنین حسینی نے اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ عوامی و ملی خدمات کی انجام دہی اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر تنظیم کو مزید متحرک اور فعال بنانے، انتظامی ساخت کو مضبوط کرنے اور آئینی و جمہوری دائرے کے اندر رہتے ہوئے عوام کے حقوق کی بھرپور ترجمانی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ نو منتخب قیادت کی جانب سے صوبے بھر میں اتحاد، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور تنظیمی مقاصد کو تیزی سے آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

11:10 صبح اکتوبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔