یمن میں زچگی و اطفال ہسپتال پر ظالم سعودی رجیم کا وحشیانہ حملہ، صیہونیوں کے جنگی جرائم کی یاد تازہ کر دی

04 اکتوبر, 2026 11:27

شیعیت نیوز : یمن میں ظالم و جابر سعودی رجیم نے اپنی بربریت اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے السبعین زچگی و اطفال ہسپتال (میٹرنٹی ہوم اور بچوں کے وارڈ) پر وحشیانہ حملہ کیا ہے۔ اس مجرمانہ اور غیر انسانی کارروائی کے نتیجے میں ہسپتال کی عمارت اور طبی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ وہاں زیرِ علاج بیمار مائیں اور معصوم بچے شدید صدمے اور خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم کے دارالحکومت ریاض میں آرامکو تنصیبات پر یمنی میزائل اور ڈرون حملے، شدید آگ بھڑک اٹھی

اس افسوسناک واقعے نے یہ تلخ حقیقت ایک بار پھر عیاں کر دی ہے کہ سعودی رجیم یمن میں بالکل وہی جنگی جرائم انجام دے رہا ہے جو غاصب صیہونی حکومت غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف کر رہی ہے۔ ہسپتالوں، طبی مراکز اور بچوں کو جنگ کا نشانہ بنانا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ صورتحال امت مسلمہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد دعویداروں کے لیے ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے کہ وہ یمن میں سعودی رجیم کی جانب سے ہونے والی اس وحشیانہ ریاستی دہشت گردی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

12:23 شام اکتوبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔