سعودی رجیم کے دارالحکومت ریاض میں آرامکو تنصیبات پر یمنی میزائل اور ڈرون حملے، شدید آگ بھڑک اٹھی

04 اکتوبر, 2026 11:14

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے سعودی رجیم کے دارالحکومت ریاض میں واقع تیل کمپنی ‘آرامکو’ کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ جوابی فوجی کارروائی سعودی رجیم کی جانب سے یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں پر کیے جانے والے وحشیانہ حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن معاشی جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، ایرانی صدر

جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ اس بڑی کارروائی میں متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جنہوں نے ریاض میں اپنے مقررہ اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آرامکو کی تنصیبات میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ یمنی مسلح افواج نے سعودی رجیم کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خون کو سستا سمجھنے کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی اور عوام کا قتل عام جاری رکھنے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

ترجمان نے مزید عزم ظاہر کیا کہ یمن اب "محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ اور کشیدگی کے مقابلے میں کشیدگی” کی مؤثر حکمت عملی جاری رکھے گا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ یمنی افواج سعودی رجیم سے وابستہ فوجی اہلکاروں اور ان کے امدادی مراکز کو اس وقت تک مسلسل نشانہ بناتی رہیں گی جب تک یمن پر مسلط کی گئی جنگ بند اور اس کا ظالمانہ محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا۔

12:09 شام اکتوبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔