آئی ایس او کراچی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، باہمی تعاون اور قومی مسائل پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان کراچی ریجن کے صدر برادر عون رضوی نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار کا اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر حافظ کاظم عباس کی سربراہی میں ان کی کابینہ کے اراکین سے خصوصی ملاقات کی۔
اس اہم تنظیمی نشست اور ملاقات کے دوران دونوں تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے، موجودہ قومی و ملی مسائل اور خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اور ملی مقاصد کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان (شمالی) کے انٹرا پارٹی انتخابات، علامہ علی حسنین حسینی صوبائی صدر منتخب
ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم اور وحدت یوتھ کے دیگر عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر وحدت یوتھ کراچی ڈویژن علی حیدر کاظمی، جنرل سیکرٹری سید زین رضا، سیکرٹری تبلیغات علامہ ملک غلام عباس، سیکرٹری تربیت عارف رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظفر رضوی، سیکرٹری شماریات مہدی رضا، سیکرٹری مالیات محمد عباس اور ڈپٹی سیکرٹری وحدت یوتھ کراچی سید صائم بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔







