یمن

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری جاری

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے جاری ہیں-
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے دن صوبۂ حجہ سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی- سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں آٹھ یمنی شہری شہید ہوئے ہیں- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبۂ صعدہ کے شہر بنی معاد پر بھی فضائی حملے کئے- ان حملوں میں بھی متعدد یمنی شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے- شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں- اس سے پہلے سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ ابین کے علاقے عقبہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی تھی جس میں تین عام شہری شہید ہو گئے تھے- اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ عدن کے جزیرہ صیرہ کے تاریخی قلعے کو بھی تباہ کر دیا ہے- در ایں اثنا یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے قریب سعودی فوجیوں کے پانچ ٹھکانوں پر درجنوں میزائل فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button