عراق

عراق: دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری

اطلاعات کے مطابق عراق میں فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے صوبہ صلاح الدین کے مزید کئی علاقوں کو آزاد کرالیا- عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خصوصی آپریشنل کمانڈر معن السعدی نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کا علاقہ تل الزعتر، داعش دہشت گردوں کے وجود سے پوری طرح پاک ہوگیا ہے اور اب الکہرباء اور النفت علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائی جاری ہے- معن السعدی کا کہنا تھا کہ بیجی ریفائنری کے نزدیک البوجوار علاقے کو بھی عراقی فوج نے آزاد کرالیا ہے- ادھر عراقی فوج نے صلاح الدین کے مختلف علاقوں سے داعش گروہ کے چونتیس دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا- عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکوں اور داعش کے دہشت گردانہ اقدامات کے اخراجات کے لئے تیل کی اسمگلنگ میں گرفتار ہونے والوں میں سعودی دہشت گرد بھی شامل ہیں- دریں اثنا عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کی مشترکہ آپریشنل کمان نے الکرمہ میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا- دوسری طرف صوبہ دیالہ کی صوبائی کونسل کے سیکورٹی کمیشن کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا ہے کہ داعش گروہ کے ایک دہشت گرد نے الشرقاط علاقے میں اپنے ماں باپ کو اس وجہ سے قتل کر دیا کہ انہوں نے اس گروہ میں شامل ہونے سے منع کر دیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button