آل سعود یمنی قوم پر نیوٹرون بم برسا رہی ہے

آل سعود حکومت یمن کے عوام اور بنیادی تنصیبات پر صیہونی حکومت کے بنائے ہوئے نیوٹرون بم برسا رہی ہے-
صعدہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سابق معائنہ کار اور ایٹمی فزکس دان جیف اسمتھ نے امریکا سے شائع ہونے والے ایک اخبار میں لکھا ہے کہ حتی معمولی کیمرے بھی ان نیوٹرون بموں کے دھماکوں کی شدت کو ریکارڈ اور دھماکوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بنا سکتے ہیں- واضح رہے کہ صیہونی حکومت مشرق وسطی میں ایسی واحد حکومت ہے جو اعلانیہ طور پر نیوٹرون بم بناتی اور انھیں فروخت کرتی ہے- یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے بھی حال ہی میں المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں یمنی قوم پر نیوٹرون بم برسائے جانے کے سلسلے میں آل سعود اور اسرائیل کے باہمی تعاون کی جانب اشارہ کیا تھا-








