یمن: سعودی حمایت یافتہ صدارتی کونسل کا اہم فوجی کمانڈر محمد الخولانی ہلاک

02 اکتوبر, 2026 18:38

شیعیت نیوز : یمن میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ نام نہاد صدارتی کونسل کو میدان جنگ میں اس وقت ایک بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا ایک اہم فوجی کمانڈر محمد الخولانی ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کردار اور حسنِ اخلاق بہترین تبلیغ ہے، مبلغین معاشرے کی اصلاح میں عملی کردار ادا کریں: علامہ ذوالفقار سعیدی

المیادین کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وابستہ صدارتی کونسل نے باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کونسل کی اسٹرائیک فورسز کا سربراہ محمد الخولانی جنوب مغربی یمن کے صوبہ تعز میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران مارا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ الخولانی کی ہلاکت صوبہ تعز کے علاقے الکدحہ میں ہونے والی لڑائی میں ہوئی۔ صدارتی کونسل سے وابستہ ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ان کا یہ اہم کمانڈر یمنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوا ہے، جو یمن پر جارحیت کرنے والی قوتوں اور ان کے حمایت یافتہ آلہ کاروں کے لیے ایک واضح شکست ہے۔

7:37 شام اکتوبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔