عراق

عراق : مسلح افواج کی کاروائی میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الانبار، کرکوک اور صلاح الدین صوبوں میں عراقی بری اور فضائی افواج کی کاروائی میں داعش سے وابستہ ایک سو چوبیس دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی کاروائی میں دہشت گردوں کے چار مراکز اور آٹھ گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے رمادی شہر کے السجاریہ علاقے میں داعش دہشت گردوں کی نام نہاد عدلیہ کے مرکز کو بھی تباہ کردیا۔ عراقی فوج نے الانبار صوبے میں دہشت گردوں کے گولہ بارود کے ایک کارخانے کو بھی تباہ کردیا۔ رپورٹوں کے مطابق داعش دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی مسلح افواج کے حملے بدستور جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button