دنیا

طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں سرکاری عمارتوں پر طالبان کے حملے میں گیارہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کہا جارہا ہے کہ مسلح طالبان کے ایک گروپ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات صوبہ ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں پولیس ہیڈکوارٹرز اور دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا- اس حملے کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے دوران کم سے کم چار پولیس اہلکار اور گیارہ افسران ہلاک ہوگئے۔ اس سے پہلے ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے کہا تھا کہ اس حملے میں تین پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ حملے میں طالبان کا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں اس بار ے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ طالبان نے ضلع موسی قلعہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں درجنوں سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع موسی قلعہ میں طالبان اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان کافی عرصے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button