مشرق وسطی

شام میں دوسو سے زیادہ تکفیری دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے-

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے دارالحکومت دمشق، قنیطرہ، ادلب، درعا اور حلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کئے ہیں۔ عسکری ذرائع نے بتایا ہے شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں النصرہ اور اس سے وابستہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ان حملوں میں فضائیہ کی مدد بھی شامل تھی- شامی فوج نے درعا اور قنیطرہ کے مضافات میں بھی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں بمباری کی ہے- ادھر ادلب کے مضافات میں شامی جنگی طیاروں نے جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے خفیہ ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں- شامی فوج کی ان کارروائیوں میں دو سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے اور ان کی بہت سی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button