مشرق وسطی

بحرین: آمریت مخالف رہنما کو چار سال قید کی سزا

بحرین کی ایک عدالت نے جمعیت الوفاق کے سربراہ اور آمریت کے مخالف تحریک کے سرکردہ رہنما کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے-

اطلاعات کے مطابق بحرین کی عدالت نے جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو حکومت کی سرنگونی کی کوشش کے الزام سے تو بری کردیا لیکن دیگر الزامات میں ان کو چار سال قید کی ‎سزا سنادی- ان پر وزارت داخلہ کی توہین اورعوام کو سول نافرمانی پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں- شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے گزشتہ دسمبر میں گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ آل خلیفہ کی جیل میں بند ہیں- بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی انقلابی تحریک جاری ہے- بحرینی عوام آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک منتخب جمہوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button