دنیا

متحدہ عرب امارات: سیکڑوں افغانی شیعہ بے دخل

متحدہ عرب امارات نے سعودی وزیر دفاع کے کہنے پر سیکڑوں شیعہ افغان باشندوں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے-

عراق کی خبر رساں ایجنسی نخیل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سعودی وزیر دفاع اور ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان کی درخواست پر سیکڑوں شیعہ افغان باشندوں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے- سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کو دی جانے والی درخواست کی بنیاد پر ابوظبی نے دو ہزار شیعہ افغان باشندوں کو متحدہ عرب امارات سے نکال دیا ہے- واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے نکالے جانے والے شیعہ افغان باشندوں کی اکثریت تاجروں پر مشتمل ہے- بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں جبھۃ النصرہ اور داعش کے سرغنوں سے متحدہ عرب امارات کے لئے امان نامہ حاصل کر لیں گے- واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات لبنان اور عراق سمیت مختلف ممالک کے شیعہ مسلمانوں کو اپنے ملک سے نکال چکی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button