عراق

تکفیری دھشتگرد عالمی استکبار کے زیر سایہ پروان چڑھ رہے ہیں . آیت اللہ بشیر نجفی

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد استکباری قوتوں کی چھتر چھایا میں نشو و نما پا رہے ہیں ۔

آ پ نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں مسلمان ممالک کو جس طرح کے مصائب اور ظلم و ستم سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ان سب کے پیچھے اسلام دشمن عناصر کا ہاتھ ہے اور یہی اسلام دشمن قوتیں ان دہشتگردوں کو اسلام کے خلاف پرواں چڑھا رہے ہیں ۔

آ پ نے کہا ہے کہ یہ تکفیری دہشتگرد جو دین اسلام کا استعمال کر کے مسلمان ممالک میں افراتفری پھیلا کر مسلمانوں کا اجتماعی قتل اور عصمت دری کے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اصل میں صیہونیوں اور ان کے اتحادیوں کے آلہ کار ہیں ۔

آ پ نے عراق میں ان دہشتگردوں کی  طرف سے مقدس مقامات اور مزارات کو نشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشتگردوں نے عراق سمیت شام ،پاکستان اور یمن میں بھی ایسے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہے ۔

آ پ نے آیت اللہ العظمی ٰ سید علی سیستانی کے اس فتوے جس میں آپ نے عراقی عوام کو اپنے ملک ،اپنے مقدس مقامات اور اپنے تحفظ کیلئے ہتھیار اُٹھانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی ٰ کے فتوے پر عمل پیرا ہوکر ان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف صف آرا ہونا عراقی عوام کا قومی ،اخلاقی اور واجبی فریضہ ہے ۔

آ پ نے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فورسز کی فتح اور جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی خدمت اور ہمدردی کرنا تمام عراقیوں کی ذمہ داری ہے ۔

بزرگ مر جع تقلید نے مزید کہا ہے کہ استکباری  طاقتوں اور عراق کے تئیں برے ارادے رکھنے والوں کو یہ بات ذہن نشین کر نی چا ہئے کہ انشا اللہ خدا کی مدد اور عراقی عوام و حکومت کی  ثا بت قدمی سے ان تکفیری دہشتگردوں کی عراق میں ایک تاریخ ساز شکست سے نا بودی بہت ہی قریب ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button