سعودی شہر جیزان، عنقریب یمنی عوام کے قبضے میں آنے کا امکان
آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت ابین، لحج، عمران، صنعا اور مارب ڈیم پر بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں-
سعودیوں نے یمن کی سرحد کے قریب سیکڑوں ٹینک، توپخانے اور فوجی ساز و سامان ارسال کئے ہیں- یمنی فوج نے بھی عوامی کمیٹیوں کی مدد سے شبوہ میں متعدد فوجی اڈوں کو القاعدہ کے عناصر سے پاک کردیا ہے- یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی شہر جیزان میں سعودیوں کے الدود نامی فوجی اڈے پر بھی توپخانے سے حملے کئے ہیں-
ادھر اطلاعات ہیں کہ جیزان کے علاقے میں تعینات بعض سعودی فوجیوں نے بغاوت کردی ہے اور یمنی فوج کے ساتھ رابطے کئے ہیں۔
العربیہ چینل کے مطابق یہ خبر، سعودی شہر جیزان پر یمنی فوج کے عنقریب کنٹرول میں آجانے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ در ایں اثنا یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل الشیخ نے کہا ہے کہ جنیوا میں چوبیس جون کو صرف یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔