کوئٹہ،دہشتگرد مینگل گروہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 شیعہ تاجر شہید

07 جون, 2015 00:00

شیعت نیوز: کوئٹہ میں باچا خان چوک پر دو دوکانوں پر فائرنگ سے 4 شیعہ تاجر شہید ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق شام میں دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے مولانا مینگل گروپ کے تکفیری وہابی دہشتگردوں نے باچاخان چوک کوئٹہ میں دو دوکانوں پر فائرنگ کرکے 4 شیعہ ہزارہ تاجروں کو شہید کردیا ہے۔ ان شہداء کے جسد خاکی کو نچاری امبارگاہ منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران دہشتگرد مینگل کے اشارے پر 7 شیعہ ہزارہ شہید ہوگئے ہیں ، جبکہ بلوچستان حکومت کے امن و امان قائم کرنے کے سارے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، یہ دہشتگرد آزاد ہے اور سول و سیکورٹی عہدیداروں کی سرپرستی میں شیعہ نسل کشی کررہا ہے۔ اس بات کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں کہ دو ہفتہ قبل کوئٹہ میں ہی ایک مظاہرے میں اعلانیہ تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعلان کیا تھا اور سیکورٹی اداروں کو بھی متنبہ کیا تھا کہ اگر شیعہ قتل عام کو روکنے کی کوشیش کی تو وہ انہیں بھی قتل کریں گے،

1:48 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔