پاکستان

مجھے فوج کا ایجنٹ کہنے والوں نے فوجی عدالتیں قائم کیں، فیصل رضا عابدی

وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضا عابدی نے گلگت میں منعقدہ تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں اس تاریخی الیکشن میں کوئی غلطی نہ کریں، اگر اس الیکشن میں دہشت گردوں کی سرپرست نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو کامیاب کرایا تو علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کوئی نہیں روک سکے گا، آج مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی جدوجہد سے پاکستان میں دہشت گردوں اور تکفیریوں کو تنہا کر دیا گیا ہے، میں اتحاد بین المسلمین کی داعی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں، یہی اس علاقے کے ترقی کی ضامن جماعت ہے۔ فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ مجھے فوج کا ایجنٹ کہنے والوں نے فوجی عدالتیں قائم کیں۔ جی بی کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانے تک جدوجہد جاری رکھونگا۔ خطے کو آئینی حقوق کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد فی الفور یقینی بنایا جائے۔ کوئی بھی پارٹی جیتے 9 جون کے بعد اس کی اپوزیشن کرونگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button