دنیا

اسرائیل کو بچوں کے حقوق پامال کرنیوالوں میں شامل کیا جائے

ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی سالانہ فہرست میں شامل کرے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کی مزاحمت کریں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی فوج اور سیکورٹی فورس کو اس فہرست میں شامل نہ کیا جائے۔ یہ فہرست آئندہ ہفتے تیار کی جائے گی۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق گزشتہ برس موسم گرما میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران پانچ سو بچے مارے گئے تھے۔ قابل ذکرہے کہ فلسطینیوں کے خلاف دوہزار چودہ کی اکیاون روزہ جارحیت میں پانچ سو انتالیس بچے اور سیکڑوں دیگر افراد شہید اور تین ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس فہرست میں ایسے دہشتگردگروہوں، حکومتوں اور ملکوں کے نام شامل کئے جاتے ہیں جو بچوں کے حقوق کی پامالی کے مرتکب ہورہے ہوں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button