پاکستان

گلگت بلتستان کی عوام خطے کی بقاء اور آئینی حقوق کی جنگ کیلئے ایم ڈبلیو ایم کو ووٹ دیں، فیصل رضا عابدی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور وائس آف شہدا کے تر جمان سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ رواں الیکشن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا آخری الیکشن ہوگا، آئندہ انتخابات میں یہاں کے غیور عوام نیشنل اسمبلی کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت حلقہ 3 کے علاقے جوتل میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ فیصل رضا عابدی نے کہا کہ خطہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھنا زیادتی ہے، گلگت بلتستان کی عوام خطے کی بقاء اور آئینی حقوق کی جنگ کیلئے ایم ڈبلیو ایم کو ووٹ دیں، رواں الیکشن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا آخری الیکشن ہوگا، آئندہ انتخابات میں یہاں کے غیور عوام نیشنل اسمبلی کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے ہر اول دستے میں گلگت کے نوجوان اس ملک کے سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، نواز لیگ نے پاک فوج اور ملک کے ساتھ غداری کا ثبوت دیا ہے سرزمین گلگت بلتستان سے نواز لیگ کو جتوانا دہشت گردوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے، فیصل عابدی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خطے کی بقاء اور آئینی حقوق کی جنگ کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کا ساتھ دیں، انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کی حالیہ قانونی حیثیت کا فارمولہ ان کا تیارکردہ تھا جس کو پی پی پی پی حکومت نے عملی جامہ پہنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button