پاکستان

گلگت بلتستان سے نواز لیگ کو جتوانا دہشتگردوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے، فیصل رضا عابدی

وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضا عابدی نے گلگت کے حلقہ3 کے علاقے جوتل میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ خطہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھنا زیادتی ہے، رواں الیکشن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا آخری الیکشن ہوگا، آئندہ انتخابات میں یہاں کے غیور عوام نیشنل اسمبلی کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے ہراول دستے میں گلگت کے نوجوان اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، نواز لیگ نے پاک فوج اور ملک کے ساتھ غداری کا ثبوت دیا ہے، سرزمین گلگت بلتستان سے نواز لیگ کو جتوانا دہشت گردوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔ فیصل عابدی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خطے کی بقاء اور آئینی حقوق کی جنگ کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کی حالیہ قانونی حیثیت کا فارمولہ ان کا تیار کردہ تھا، جس کو پی پی پی حکومت نے عملی جامہ پہنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button