سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے الزامات پر ایران کا رد عمل
سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے الزامات کے رد عمل میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار تعمیری ہے ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمارے نمائںدے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرکے الزامات کے رد عمل میں کہا کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار پوری طرح تعمیری ہے- انہوں نے کہا کہ ایران، عراق، یمن اور خلیج فارس کے علاقے کے ممالک کی سیکورٹی ایک دوسرے سے مربوط ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران،دہشتگردی کی حمایت اور اسے ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے والے بعض ملکوں کے برخلاف، عراق، شام، لبنان، یمن اور دہشت گردی کے خطرے کا سامنا کرنے والے دیگر ممالک کی حمایت کرتا ہے قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ انٹرویو میں یہ دعوی کیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن شرط یہ ہے کہ بقول ان کے ایران عرب ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی حمایت کرنا بند کرے ۔حسین امیر عبداللہیان نے سعودی وزیرخارجہ کے اس دعوے اور الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب خطے میں تعمیری کردار ادا کرے تو تہران بھی ریاض کے ساتھ اچھے تعلقات کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سعودی عرب صحیح اور ذمہ دارانہ پالیسیاں اختیار کر کے علاقے میں جنگ، دہشتگردی اور بدامنی کی روک تھام کرے