سعودی عرب

سعودی عرب کے ولیعہد نے قطیف کے شیعوں کو دھمکی دے دی

شفقنااردو (بین الاقوامی شیعہ خبررساں ادارہ) ۔۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے قطیف کے باشندوں کو عوامی کمیٹیاں بنانے پر سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے.
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کے باشندوں کی عوامی کمیٹیاں بنانے کی کوشش کے رد عمل میں کہا ہے کہ جو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لے گا اس کو سزا دی جائے گی اور سعودی عرب اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی مذمت کی پرواہ نہیں کرے گا- انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب، ملک کے مشرقی علاقے میں امن و سلامتی قائم کرے گی- انھوں نے مشرقی علاقے میں ایسی حالت میں امن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے کہ اس علاقے کے عوام کا پرامن احتجاج اور ان کی آواز دبانے کے لئے سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے- اس علاقے کے عوام کو دہشتگردانہ حملوں کا بھی سامنا ہے- قابل ذکر ہے کہ مشرقی سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس علاقے کے باشندے اپنے علاقے میں دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کی غرض سے عوامی کمیٹیاں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں- گزشتہ جمعہ کو قطیف کے علاقے القدیح کی مسجد امام علی (ع) میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اکیس نمازی شہید اور تقریبا” سو دیگر زخمی ہوگئے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button