لبنان

عنقریب خطے سےتکفیری دہشت گردی کابھی صہیونیت کی طرح خاتمہ ہوگا۔ الساحلی

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}لبنان،مقاومت اسلامی کی شاخ الوفاء گروپ کے نائب سربراہ نوار الساحلی نے لبنان زرعی کالج میں واقع”جشن مقاومت اسلامی وآزادی”کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مقاومت اسلامی نے2000ء میں ایک عظیم کامیاب حاصل کی ہے،لہٰذااس کامیابی کی حفاظت ہم سب کے اوپرفرض ہے۔
العھد نیوزرپورٹ کے مطابق الوفاء گروپ کے نائب الساحلی نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ توسب کومعلوم ہے کہ مقاومت اسلامی اسی قوم سے ہی پیداہوئی ہے،اوریہ ایک عوامی مقاوت ہے،اورعوام نے ہی اس کی حفاظت کرنی ہے،لہٰذا یہ کوئی ایسالقمہ نہیں ہے جوکوئی بھی اٹھا کرکھالے،اورنہ ہی کوئی فالتوکاغذی فیصلہ ہے جوردی کی ٹوکری میں پھینک دیاجائے،الحمدللہ اب تومقاومت اسلامی بین الاقوامی طورپرایک مضبوط طاقت سمجھی جاتی ہے جو اپنی فوج اورعوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہامقاومت اسلامی نے اپنے پچھلے دورمیں کئی کامیابیاں اپنے نام کرلی ہے جس میں سے ایک2000ء اور2006ء یہودیوں کے خلاف لڑائیاں ہیں جن میں اہم اورنمایاں کامیابیاں حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہی مقاومت ہی ہےجولبنان کوان تکفیری دہشت گردوں اورصہیونی کرتوں سے بچائے گی۔
الساحلی نے کہاکہ ہمارے بعض ناداں اوربے وقوف دوست یہ انہیں سمجھتے ہیں،کہ ہم ان سے یہ کہناچاہتے ہیں کہ اپنے فرائض کی عدم ادائیگی ایک قبیح عمل ہے،اورہم توکامیابی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے،ہم غاصب اسرائیل کوخطے سے ختم کرکے ہی دم لیں،کیونکہ اس وقت تمام تکفیری دہشت گردوں کی سرپرستی وہی کررہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button