سعودی عرب

قطیف میں بسنے والوں کوداعشی دہشت گردکی جانب سے کھلم کھلا دھمکی۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} سعودی عرب میں ایک داعشی دہشت گردکی جانب سے دوبارہ قطیف کے شیعوں کے خلاف دھماکہ کرنے کی دھمکی آئی ہے۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق ایک سعودی باشندہ ابومزنۃ الزلفاوی جس کاتعلق ایک دہشت گردخاندان سے ہے نے آج ٹویٹرپرسعودی عرب کے منطقہ شرقیہ کے صوبہ قطیف میں بسنے والے شیعوں کودوبارہ دھماکہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابومزنہ نےگزشتہ دنوں علاقہ قدیح میں مسجدالامام علی۔ع۔ میں دوران نماز جمعہ اپنے پھٹانے والے داعشی دہشت گرد اور اپنے خالہ زادبھائی صالح القشعمی کواپنے تویٹر میں یوں کہاہے:
خداتمہاری اس عبادت کوقبول کرے،
اس لئے کہ تم نے سینے کے آگ کوٹھنڈاکیا،
اوراس طرح کے مبارک کاروائی انجام دے کرہمارے سرفخرسے بلند کیا۔
صالح عبدالرحمٰن

متعلقہ مضامین

Back to top button