کثیر وارہیڈ میزائل کی تباہ کاری، سب میونیشنز کی ہولناک صلاحیت
شیعیت نیوز: کثیر وارہیڈ میزائلوں میں استعمال ہونے والے منقسم سر (سب میونیشنز) انتہائی تباہ کن صلاحیت رکھتے ہیں، جن کی تعداد ایک میزائل میں درجنوں سے لے کر تقریباً 100 تک ہو سکتی ہے، جبکہ مجموعی وزن تقریباً 2 ٹن تک بتایا جاتا ہے۔
یہ سب میونیشنز فضا میں پھیل کر وسیع علاقے کو نشانہ بناتے ہیں، جس کے باعث ایک ہی حملے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علی لاریجانی کی ابتدائی زندگی، نجف سے قم تک کا سفر
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے ہتھیار جنگی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ یہ ایک ہی وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے تباہی کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے۔







