سپاہ پاسداران کا بڑا حملہ، “وعدۂ صادق 4” کی 60ویں لہر شروع
شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بڑے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسیج فورسز کے سربراہ شہید غلامرضا سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے لیے «یا قمر بنی ہاشم» کے نعرے کے ساتھ “وعدۂ صادق 4” کے آپریشنز کی 60ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق اس کارروائی میں امریکی اور صیہونی حکومت کے اڈوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے، جن میں طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹمز کے ذریعے الازرق، العدید، الظفرہ، علی السالم اور الخرج کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آذربائیجانی وزیر خارجہ کے ساتھ فون کال میں عراقچی کا سخت انتباہی پیغام
بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں عماد، قیام، ذوالفقار اور دزفول کیٹیگری کے میزائلوں کے ساتھ ساتھ کروز میزائل اور خودکش ڈرونز کے غول استعمال کیے گئے۔
تزویراتی اہداف کے طور پر میزائل سسٹمز کے ذریعے اشدود میں واقع فضائی ایندھن اور سپورٹ سینٹر، اور Rafael Advanced Defense Systems کے ملٹری انڈسٹریل سپورٹ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بسیج کے متعدد کیڈرز کا قتلِ عام اس فورس میں کوئی خلل پیدا نہیں کر سکتا، اور یہ کہ “ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔”







