شہید علی لاریجانی کی آخری صدا، امتِ مسلمہ کے نام ایک دردناک پیغام

18 مارچ, 2026 00:25

شیعیت نیوز: ایران کے سینئر رہنما علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ان کی ایک روز قبل کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے امام حسین کا مشہور قول نقل کیا تھا:

"إني لا أرى الموتَ إلا سعادةً، ولا الحياةَ مع الظالمين إلا بَرَماً”

جس کا اردو ترجمہ ہے: "میں موت کو خوشی (سعادت) کے سوا کچھ نہیں سمجھتا، اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو صرف تنگی اور ذلت سمجھتا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیں :

رپورٹس کے مطابق، علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں تاریخِ کربلا کی اس صدا کو بھی یاد دلایا جب امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں "ہل من ناصر ینصرنا؟” کی پکار بلند کی تھی۔

ان کے قریبی حلقوں کے مطابق، لاریجانی کا کہنا تھا کہ آج کے حالات میں بھی امتِ مسلمہ کو اسی طرح کے امتحان کا سامنا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "تمام مسلمان ممالک میں سے ایک بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑا ہوا”، جو ان کے بقول محض ایک بیان نہیں بلکہ امت کے ضمیر کے لیے ایک سوال ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ الفاظ اس تنہائی اور کرب کی عکاسی کرتے ہیں جو ایک مجاہد اپنے ساتھیوں کی خاموشی اور عالمی حالات کو دیکھ کر محسوس کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، شہادت کے بعد لاریجانی کا یہ پیغام ایک بار پھر توجہ حاصل کر رہا ہے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد اور خود احتسابی کی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

2:20 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔