پاکستان

کسی جماعت اور امیدوار کی حمایت نہیں کی، آغا راحت حسینی

ممتاز عالم دین و امام جمعہ و جماعت جامع امامیہ مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ بعض افراد اور جماعتیں میرا نام لیکر عوام سے ووٹ بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ میں نے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کی۔ تمام مسالک میرے پاس آئے تھے لیکن میں نے کسی کی حمایت نہیں کی۔ اگر کوئی امیدوار میرا نام لیکر ووٹ لینے کی کوشش کرے تو عوام بھرپور جواب دیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ برجیس طاہر اور سیکرٹری کانا ڈویژن شاہد اللہ ملک بیگ کی جی بی داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کو الیکشن میں دھاندلی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو خاموش نہیں رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button