پاکستان

سعودی عرب شہر قطیف میں جامع مسجد امام علی ؑ میں خود کش بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب کے صوبہ کے شہر قطیف کی مسجد امام علی ؑ میں خود کش بم حملے کی شدید مذمت کی جس میں پینتیس سے زائد نمازی جمعہ کی نماز کے دوران شہید کر دیے گئے۔و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے عناصرکے ہاتھ ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے خون سے تر ہیں۔سعودی حکومت نے اپنے سیاسی و اقتصادی مفادات کے حصول کے لیے عالم اسلام کو شدید خطرات سے دوچار کررکھا ہے۔ تکفیری گروہوں کی سعودی پشت پناہی ان کے حوصلے بلند کرنے میں لگی ہوئی ہے جو دنیا بھر میں دہشت کی علامت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی اولین شرط تکفیری سوچ کو شکست دینا ہے جس کی جڑوں کی آبیاری سعودیہ میں ہو رہی ہے اور شاخیں ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ آج یمن کی مسجد میں بم دھماکہ اور پشاور میں جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آتے ہوئے شیعہ نوجوانوں کو شہید کر دینے کے المناک واقعہ کے پس پردہ تکفیری سوچ ہی کارفرما ہے۔ جب تک سعودی حکومت ان عناصر کی سرپرستی ترک نہیں کرتی تھی تب تک دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے اقوام عالم سے بالعموم اور امت مسلمہ سے بالخصوص س مطالبہ کیا کہ وہ عالمی امن وامان کے قیام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حکومت پر دباو ڈالے کہ وہ ان عناصر کی معاونت ترک کرے جو اسلام کے نام پر قتل و غارت کے مرتکب ہو کر دنیا بھر میں مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button