سعودی عرب

قطیف واقعے میں آل سعودکی حکومت ہی ملوث ہے۔ شیخ عبدالکریم الحبیل

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}گزشتہ روز دوران نمازجمعہ سعودی عرب کے صوبہ قطیف کی بستی القدیح میں واقع مسجد الامام علی۔ع۔ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہونے واقعے کے خلاف آج بعد نماز ظہرین اہل علاقہ کی جانب سے ایک پرہجوم مظاہرے کاانعقادکیاجائے گا۔

العالم نیوز رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں گزشتہ روزخداکے گھرمیں داعشی دہشت گردوں نے سینکڑوں نمازیوں کوخون میں غلطاں کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس واقعے کے فورا بعدمختلف شہروں سے کثیرتعدادمیں مومنین نے قطیف کارخ کیا اوراس کاروائی کے خلاف مظاہرہ کیا،اس دوران معروف عالم دین شیخ عبدالکریم الحبیل نے خطاب کرتے ہوئے کہااس واقعے کی پوری ذمہ داری آل سعود کے حکومت کے اوپرڈال دی ہے اورکہاکہ یہ کیاوجہ ہے کہ یہاں کےرہنے والوں کو ظالم حکومت سکیورٹی فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہے؟،انہوں نے کہااب ہمیں اس ظالم حکومت کے اوپرکسی بھی قسم کی توقع کرنے کےبجائے اپنی حفاظت کی ذمہ داری خود ہی لینی چاہیے لہٰذایہاں کےاہل علاقہ خود ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ ان داعشی دہشت گردں کے ساتھ حقیقی معنوں میں نمٹایاجاسکیں۔
خیال اس واقعے میں20مومنین شہید،جبکہ 100سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button