پاکستان

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم ولادت فرزند رسول امام حسین (ع) منایا جارہا ہے

شیعت نیوز:آج دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی فرزند رسول (ص) جگر گوشہ بتول حضر ت امام حسین علیہ سلام کا یوم ولادت عقیدت احترام سے منایا جارہا ہے،اس سلسلے میں ملک بھر میں میلاد کی محافل کا انعقا د کیا ہے، جبکہ مومینن اپنے گھر میں نذرو نیاز کی تیاروں میں بھی مصروف ہیں۔

اسی طرح دینا بھر بالخصوص ایران و عراق میں جشن ولادت امام حسین علیہ سلام کے موقع پر حرم امام علی رضا(مشہد) حرم بی بی معصومہ قم(قم ایران) ،حرم امام حسین (کربلا)حرم ابولفضل عباس(کربلا) حرم امام علی (نجف) سمیت دیگر آئمہ معصومین علیہ سلام کی زیارت گاہ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، جہاں مومنین حاضر دیکر امام حسین علیہ سلام کو خراج تحسین پیش کریں گے، کربلا میں امام حسین علیہ سلام کی روضہ میں زائرین امام کے لئے ایک بڑے دسترخوان کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button