سعودی عرب

سعودی ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان کی پیرس میں عیاشیاں

یمن کے نہتے مظلوم عوام سعودی جارحیت کے نتیجے میں غم میں ڈوبے ہوئے ہیں لیکن سعودی ولیعہد کے جانشین اپنی نئی بیوی کے ساتھ پیرس میں عیاشیوں میں مصروف ہیں۔
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ میں کیمپ ڈیوڈ اجلاس میں شرکت سے واپسی کے موقع پر پیرس میں فہد بن بندر کی بیٹی سے شادی کرلی ہے۔ سعودی عرب کے مشہور بلاگر مجتہد نے آل سعود خاندان میں پھوٹ پڑنے سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ محمد بن سلمان کی پہلی بیوی، "سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز” اس شادی سے سخت نالاں ہیں۔ مجتہد نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے محمد بن سلمان بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے باپ کے مخالفین کے ممکنہ اقدامات سے بے فکر نظر آرہے ہیں جو ایک تعجب آور بات ہے۔ تاہم مجتھد کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے دراصل ایک ایسی اسپیشل ٹیم کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر مسلط کردیا ہے جو چوبیس گھنٹے ان کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ انکو الزائمر کے سبب ہونے والی رسوائیوں سے بھی محفوظ رکھے گی- اس سعودی بلاگر کے بیان کے مطابق مذکورہ ٹیم کی ایک اہم ترین ذمہ داری ولیعہد محمد بن نائف اور نیشنل گارڈ کے سربراہ متعب بن عبداللہ کی شاہ سلمان سے ملاقات کی روک تھام کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مجتہد کے نام سے مشہور اس سعودی بلاگر کے بارے میں عام تاثر یہی کہ مذکورہ شخص شاہی خاندان کا ہی کوئی منحرف فرد ہے جو دربار کی خفیہ سرگرمیوں اور سیکرٹ رپورٹوں کو منظر عام پر لاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button