سعودی عرب

العوامیہ: مظاہرین کو کچلنے کے لئے سعودی فوج روانہ

سعودی حکومت نے آیت اللہ شیخ باقرالنمر کی سزائے موت کے خلاف کئے جانے والے مظاہروں کو کچلنے کے لئے فوجیوں کو بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ مشرقی شہر العوامیہ روانہ کردیا ہے-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود حکومت کے فوجی اہلکار مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس ہو کر العوامیہ کے مضافاتی علاقے میں داخل ہوگئے ہیں جہاں انھوں نے شہر کو جانےوالے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کا کام شروع کردیا اور بعض گھروں میں گھنٹوں تلاشی لیتے رہے۔ مشرقی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے شیخ باقرالنمر کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ مظاہرین معروف عالم دین شیخ باقرالنمر کو فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران دو بار العوامیہ کے راستے بند کرکے گھروں کی تلاشی لی اور رہائشی مکانات کو نذر آتش کرنے کے علاوہ اس علاقے کے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button