سعودی عرب

قطیف میں شیخ المنر کی رہائی کے لئے احتجاج مظاہرہ

سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے- شیخ باقر النمر کی حمایت میں قطیف میں مسلسل تیسری رات مظاہرہ کیا گیا- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شیخ باقر النمر کی پھانسی کی سزا کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے- مظاہرین نے شیخ باقر النمر کو فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا- سعودی عرب میں شیخ باقر النمر کی حمایت میں مظاہروں کا یہ سلسلہ، ایسی حالت میں جاری ہے کہ ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر بھی مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کو سعودی عرب کے تمام شہریوں کے حقوق کی بحالی اور ان کی آزادی کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے جرم میں گذشتہ تین برسوں سے جیل میں قید کررکھا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button