پاکستان
فرقہ وارنہ واقعات میںسپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی ملوث ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
شیعت نیوز۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں کالعدم تنظیمیں دوبارہ منظم ہو رہی ہیں، کراچی میں جاری مذہبی دہشتگردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں فرقہ وارنہ واقعات میں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک مڈل کلاس کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کو جس چشمے سے دیکھا جارہا ہے اس کا نتیجہ مشرقی پاکستان بنا تھا۔