دنیا

سعودی نواز مصری حکومت کی جانب سے تکفیری مفتی یوسف قرضاوی اور محمد مرسی کے سزائے موت کا حکم جاری

شیعت نیوز :بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے تکفیری مفتی شیخ یوسف قرضاوی کو موت کی سزا سنا دی ہے جبکہ یوسف قرضاوی نے عدالت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے کم اہمیت قراردیا ہے۔ قرضاوی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم باطل اور ناقابل نفاذ ہے ۔ واضح رہے کہ مصری عدالت نے کل مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور علماء اہلسنت کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی سمیت اخوان المسلمین مصر کے کئی رہنماؤں کو موت کی سزا سنائي ہے۔ ادھر سعودی عرب نے مصری عدالت کے فیصلے کی حمایت جبکہ قطر اور ترکی نے اس فیصلے کی مخآلفت کی ہے۔ سعودی عرب مصر کی فوجی حکومت کی حمایت کررہا ہے جبکہ ترکی اور قطر سابق صدر محمد مرسی کے حامی ہیں۔

دوسری جانب مصری کی سعودی نواز حکومت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو بھی سزا موت سنا دی ہے اور وہ بہت جلد تخت دار پر لٹک جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button