پاکستان

پاکستان نے فضل اللہ، ’را‘ کیخلاف عدم کارروائی پر خود افغانستان میں ایکشن کی دھمکی دیدی

شیعت نیوز۔اسلامآباد(ویب ڈیسک) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے ملا فضل اللہ کو انجام تک پہنچانے اور &;را کی سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر کابل حکومت نے کارروائی نہ کی تو پاکستان خود وہاں گھس کر کارروائی کرے گا۔افغان میڈیا کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے بھارتی ایجنسی را سے رابطوں کے ثبوت بھی افغان حکام کے حوالے کردئیے گئے ہیں بھارتی ایجنسی را کابل، قندھار اور نمروز میں بلوچ علیحدگی پسندوں کو عسکری تربیت دے رہی ہے۔ <افغان حکام نے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔یادرہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے بعد را کی مداخلت کے بھی ثبوت مل گئے اور اس ضمن میں پاکستان کی قیادت نے افغان حکام کو بھی آگاہ کردیاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button