پشاور میں داعش کے دعوت نامے تقسیم کرتے دو دہشت گرد گرفتار

16 مئی, 2015 00:00

انسداددہشت گردی فورس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتارکرلئے جو دہشت گرد تنظیم داعش کے دعوت نامے تقسیم کررہے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی فورس سے جاری بیان کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں کی گئی۔ جہاں سے غلام محمد اور لعل محمد نامی دہشت گردوں کو گرفتارکیاگیا۔ جن کے قبضہ سے دہشت گردتنظیم داعش کے پمفلٹ برآمد ہوئے۔ پمفلٹ فارسی اور پشتو زبان میں تحریر ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق پشاور کے علاقہ شیر و جھنگی سے بتایاگیا ہے۔ دونوں دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

11:48 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔