لبنان
حزب اللہ کےجوان شہید محمدحسن ہاشم آہوں اورسسکیوں میں آج سپردخاک۔
شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ کے شہیدجوان محمدحسن ہاشم ہزاروں سوگواروں کے درمیان آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کیاگیا۔
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق لبنان کے علاقے البقاع کے مغربی علاقہ سے تعلق رکھنے والا شہید حزب اللہ کے ایک جوان محمدحسن ہاشم جوگزشتہ دنوں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
ذرائع کاکہناہے کہ شہید کی جسدخاکی کوغسل وکفن دیے جانے کےبعدجب اپنے آخری آرام گاہ کی جانب روانہ ہوئی توہزاروں کی تعدادمیں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کیے جن میں ان کے خاندان،دوست،اقارب اوردیگرافراد شریک تھے، شہید کی نمازجنازہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عیسیٰ ہاشم نے پڑھائی۔