یمن: جنگ بندی کے ایک گھنٹے کے بعد ہی بمباری

13 مئی, 2015 00:00

یمن میں سعودی عرب کی پانچ روزہ جنگ بندی شروع ہونے کے صرف ایک گھنٹے کے بعد ہی سعودی طیاروں نے نہتے شہریوں پر بمباری کردی۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے طیاروں نےاپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صعدہ اور حجہ صوبوں کے رہائشی علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل بھی سعودی عرب نے یمن کے خلاف اپنے جنگي مشن کے خاتمے کے اعلان کے صرف دوہی گھنٹے کے بعد نہتے یمنی شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔ واضح رہے کہ منگل کی رات سے یمن کے خلاف جاری، جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا گيا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی جارح اتحاد کے ترجمان احمد العسیری نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ ریاض، بقول ان کے اس انسان دوستانہ جنگ بندی کی پابندی کرے گا، تاہم مبصرین کی جانب سے آل سعود کے ماضی کے پیش نظر جنگ بندی کے اعلان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

12:19 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔