یمن

مراکش کا جنگی طیارہ انصار اللہ نے مار گرایا

یمن کی عوامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے دشمن اتحاد کے ایک جنگی طیارے کو اس نے مار گرایا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مراکش نے اعلان کیا کہ اس کا ایک جنگی طیارہ یمن میں لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان المسیرہ ٹیلی ویژن نے مراکش کے تباہ ہونےوالے طیارےکے ملبے کی تصویریں نشر کی ہیں جس کے گرد یمنی نوجوان کھڑے خوشیاں منارہے ہیں- مراکش کا یہ جنگی طیارہ یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں مارگرایا گیا ہے یہ جنگی طیارہ ایف سولہ قسم کا تھا- دریں اثنا سعودی عرب کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مراکش کے اس طیارے میں کم سے کم ایک ہواباز ضرور سوار تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button