سعودی عرب

اگرایران آمدہ ہیں تو میں تہران جانے کے لئے تیارہوں۔ سعودی وزیرخارجہ

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیری کی جانب سے آج یہ بیان سامنے آیاہے کہ وہ یمن بحران سمیت خطے میں موجودمختلف مسائل کے حل لئے ایران جانے کے لئے تیارہیں۔
پانوراما شرق الاوسط نیوز رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ نے آج اپنے معاونین کے ساتھ پہلی میٹنگ میں کہاہے کہ ایران کامشرق وسطیٰ میں اہم کردارہے،لہٰذاخطے میں واقع تمام بحرانوں کے حوالے سے سوائے ایران کے ساتھ براہ راست بیٹھ کرمذکرات کرنے کے علاوہ اورکوئی حل ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت یمن کے بحران،شام کی جنگ،لبنان کے مسائل،غزہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان موجود مسائل،افغانستان کے وزرء کے مشکلات،بحرین کے بحران،پاکستان میں سنی،شیعہ کے درمیان اورطالبان کے ساتھ تمام مسائل کے حوالے سے ایران کابڑاعمل دخل ہے اوروہ ان تمام مسائل کوحل کرنے قدرت رکھتاہے،لہٰذا ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ تہران کے ساتھ ایک ٹیبل پربیٹھ کران تمام مسائل کوحل کریں۔
سعودی نئےوزیرخارجہ نے کہاکہ یورپ اورامریکہ بھی اسی نتیجے پرپہنچے ہیں،اورادھر چین روس کوبھی ایران کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنا چاہئیے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اوریورپ اگرایران کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے توہمیں ان جھگڑوں میں پڑے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایران خودتوہرحوالے سےمحفوظ ہے وہاں نہ کوئی اندرونی جھگڑے ہیں اورنہ ہی اس کے سرحدوں میں کوئی جھڑپیں ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہم ہرگزشیعوں یاایرانی اسلامی انقلاب سے دورنہیں رہ سکتے ہیں،لہٰذا سعودی عرب کی سالمیت اسی میں ہے کہ ہم ان مشکلات کے حل کے لئےامریکہ ویورپ سے مطالبہ کریں کہ وہ تہران کے ساتھ نئے معاہدے کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button