عراق

عراقی رضا کار فورس عصائب اھل الحق‘‘ کے سینئر کمانڈرابوموسی العامری داعش کے ہاتھوں شہید

عراق کے رضاکار گروہ ’’عصائب اھل الحق‘‘ کے سینئر کمانڈر ابوموسی العامری اس ملک کے شہر فلوجہ کے مضافاتی علاقے میں دھشتگرد ٹولے داعش کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔
داعش کے ساتھ جاری جنگ میں عصائب اہل الحق کے کمانڈر شہید ابوموسی العامری شہر فلوجہ کے مضافاتی علاقے کی رہبری کر رہے تھے۔ دو ماہ قبل ان کے بھائی علی حسن العامری بھی داعش کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ ابوموسی العامری عصائب اہل الحق کے سینئر کمانڈر تھے جنہوں نے امریکہ کے عراق پر قبضے کے دوران موثر کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کے کئی سال امریکی جیلوں میں گزارے۔
شام میں بدامنی ایجاد ہوتے ہی شہید ابوموسی العامری حرم حضرت زینب (س) کی حفاظت کے لیے شام پہنچے اور ’’لواء کفیل زینب(ع)‘‘ کی رہبری سنبھالی۔
یاد رہے کہ آیت اللہ سیستانی کے جہاد کفائی پر مبنی فتوے کے بعد عراقی فوج نے رضاکار گروہوں سے امداد حاصل کی جس کے بعد دھشتگردوں کا بحسن و خوبی مقابلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button