پاکستان

پنجاب میں کالعدسپاہ صحابہ ؏،لشکرجھنگوی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی،شیریں مزاری

شیعت نیوز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کے باہرہورہے ہیں، پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی، تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائبر کرائمز بل پر تحفظات ہیں، حکومتی کمیٹی کو ترامیم دیں گے، نیشنل ایکشن پلان ایک دو پوائنٹس سے آگے نہیں بڑھ رہا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا ایشو جوڈیشل کمیشن ہے، انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارے پاس لاکھوں دستاویزات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو پی ٹی آئی فوبیا ہوگیا ہے، جیسے کمیشن کی کارروائی بڑھے گی، پرویزرشید کا پی ٹی آئی فوبیا بھی بڑھے گا، دستاویزات سے واضح ہوجائے گا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button