مشرق وسطی

بحرین:121دن گرچکے،شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے جاری۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} بحرین میں آج سے121دن گزرچکےمگرعوام کی جانب سےشیخ علی سلمان کی بے گناہ گرفتاری کے خلاف مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔
العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق ظالم آلِ خلیفہ کے گماشتوں نے الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کوبے گرفتارکئے ہوئے121دن گزرچکے ہیں،جبکہ دوسری طرف عوام کی جانب سے مسلسل ان کے گرفتارکے خلاف مظاہرے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آج بھی دارالحکومت منامہ سمیت دیگرمختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے جہاں شریک افراد نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں انصاف اورجمہوریت چاہئے اوریہی ہمارامطالبہ ہے جس سےہم کبھی بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button